دس اور گیارہ
یہ محض دو ہندسے نہیں ہیں
یہ تو دو زندگیاں ہیں
جنہیں قسمت نے جب جب جدا کیا
محبت درمیان میں آ کےکھڑی ہو گئی
مسکرائی
گیت گایا
اور
قسمت کو رستہ دے دیا
ملنے اور بچھڑنے میں محبت دلچسپی نہیں رکھتی
جدا ہونے سے محبت نہیں مرتی
محبت خوش ہے
کیونکہ یہ دلوں میں زندہ ہے
یہی ان ہندسوں کے رشتے کی سچائی ہے
اور خوبصورتی بھی۔۔۔